لاہور: مذاکرات سے شہرت حاصل کرنے والے محسن عبا س کی بیٹی انتقال کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق محسن عبا س نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بتایا کہ ان کی ایک ماہ کی بیٹی دنیا فانی سے رخصت ہو گئی ہے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کے لیے دعا کریں کہ خدا میری بیٹی کے درجات بلند کرے۔
ایک ماہ قبل محسن عبا س نے سماجی رابطوں کی ویب پر تصویر لگائی کہ آخر کار مجھے میرے جینے کی وجہ مل گئی ہے اور وہ وجہ میری بیٹی ہے۔لیکن آج یہ افسوسناک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ معروف اداکار اور ڈی جے محسن کی بیٹی انتقال کر گئی ہے۔
مذاکرات سے شہرت حاصل کرنے والے محسن عباس نے بہترین کارکردگی کے باعث اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔