ممبئی: سنی لیونی کے جہاں ہزاروں، کروڑوں فین ہیں وہیں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو سنی لیونی کے خلاف ہیں اور ایسے ہی ایک گروہ نے سنی لیونی کے باعث اجتماعی خودکشی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں سنی لیونی نئے سال کے موقع پر’سنی نائٹ‘ کے نام سے ایک شو میں پرفارم کرنے والی ہیں لیکن رکشنا ویدک یوا سینا نام کا ایک گروپ سنی کے اس پروگرام کا سخت خلاف ہے۔ اور اس گروہ کا کہنا ہے کہ اگر سنی نے اس شو میں ڈانس کیا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔
گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سنی لیونی کا ڈانس ان کے کلچر پر ایک حملہ ہے اور اس پروگرام کو منسوخ کیا جائے۔
سنی لیونی کے باعث اجتماعی خودکشی کا خدشہ بڑھ گیا
11:13 AM, 16 Dec, 2017