لاہور : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاہنہ میں سکول سٹاف اور طالب علموں کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے استاد کو دی گئی الوداعی پارٹی میں خوشی کا انوکھا انداز اپنایا گیا اور استاد سے عقیدت کے اظہار کے لئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے طالب علموں نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
استاد قاری الیاس کے اعزاز میں الوداعی پارٹی میں ہوائی فائرنگ کی آواز دور دور تک سنی گئی اور گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈ بھی گھبراکر سکول کے اندر دوڑ پڑا۔ سکول سٹاف سے دریافت کرنے پر انکا موقف تھا کہ طالب علموں نے اپنے استاد سے پیار کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سکول سٹاف اور طالب علموں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پر سخت ایکشن لیا جائے۔