اسلام آباد: سعودی حکومت نے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھا لی اور اب اس معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور سینما گھروں میں دکھائی جانیوالی پہلی فلم کا نام بھی سامنے آگیاجبکہ برطانیہ میں فلم کی عکس بندی جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ” پیدا ہی بادشاہ ہوا“ کے عنوان سے دکھائی جانیوالی فلم شاہ فیصل کی ابتدائی زندگی پر محیط ہے اور بتایاگیاہے کہ وہ سفارتی مشن پر 14سال کی عمر میں برطانیہ گئے تھے ۔