ماہرہ نے چند ماہ کیلئے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا، حیران کن انکشاف

09:43 AM, 16 Dec, 2017

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔
میڈیا کے مطابق ماہرہ نے حالیہ دبئی میں ہونے والے ایوارڈ شو میں شمولیت اختیار کی جس میں ان کے ساتھ معروف بھارتی اداکار بھی موجود تھے۔
اداکارہ سے ایوارڈ شو کے درمیان سوال پوچھا گیا کہ کوئی ایسی تین چیزیں بتائیں جو آپ کے مداحوں کو پتہ ہونی چاہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرے مداح میرے بارے میں سب جانتے ہیں سوائے اس بات کہ میں چند عرصے کے لیے اداکاری سے کنارہ کشی کر رہی ہوں ۔ لہذا اگلے برس میں بہت کم فلموں میں کام کرتی نظر آﺅں گی اور میں جانتی ہوں میرے مداح اس بات کو سن کر مجھ پر غصہ کریں اور مجھے سے ناراض بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ ماہرہ اور رنبیر کی ایک ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں جس کے باعث اداکارہ کو بہت شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس تنقیدکے باعث اداکارہ  شدید تنائو کا شکار بھی رہیں تھیں۔

مزیدخبریں