عمران خان کے کیس میں نظرثانی کی گنجائش ،ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے سقم کے بار ے میں بات کریں: شہبازشریف

08:58 AM, 16 Dec, 2017

اسلام آباد: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیس میں نظرثانی کی گنجائش ہے ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے سقم کے بار ے میں بات کریں ،نوازشریف کےخلاف کیس پاناما کا تھافیصلہ اقامہ پرہوا۔

 وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاناما کیس اور عمران خان کے کیس میں مماثلت ہے، وہ کرپشن کے بارے میں گلا پھاڑ پھاڑ کر بات کرتے ہیں ان کے د ائیں بائیں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی ،عمران خان فوائد اٹھاتے ر ہے ایک شخص کانام زمینوں پرقبضوں میں آتاہے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کی پارٹی وقت ضائع کرنے کی ماہر ہے اسلام آباددھرنے کے باعث سی پیک منصوبے تا خیرکاشکارہوئے وہ شخص چارسال کہتارہاکہ لاہورمیٹرومیں اربوں روپے ضائع ہورہے ہیں۔

خیبرپختونخواحکومت قرضہ لےکرمیٹروبس منصوبہ شروع کررہی ہے سواچار سال بعد مخالفین کو میٹرو بنانے کا خیال آیا،کے پی کے میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرنےکی گنجائش ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی پیدانہیں کی۔

وزیراعلی نے کہا کہ عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد آگے بڑھناچاہیے حدیبیہ ملز کو تباہ کردیالیکن حکومت سے معاوضہ نہیں لیاگیا،حدیبیہ سے متعلق فیصلے سے د ودھ کادودھ پانی کاپانی ہوگیا الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک کو ترقی دینے کا کام ہم کیوں نہیں اجاگر کریں گے؟پاکستان میں اندھیرے ختم ہوگئے یہ کریڈٹ نوازشریف کوجاتاہے

مزیدخبریں