حلف لیتا ہوں کہ ماڈل ٹاون میں فائرنگ کا کوئی منصوبہ نہ تھا ، رانا ثناءاللہ

حلف لیتا ہوں کہ ماڈل ٹاون میں فائرنگ کا کوئی منصوبہ نہ تھا ، رانا ثناءاللہ

لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کافیصلہ ن لیگ کیلئے اہم سنگ میل ہے ، اس میں کچھ نہیں تھا ۔
نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا ءاللہ نے کہاکہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے سے میں خوش نہیں ہوں یہ فیصلہ چاہے نوازشریف کیخلاف ہو یا کسی اور کیخلاف ہو یہ جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹکنیکل بنیادوں پر سیاستدان ہو یا عدلیہ ہو کسی کی زندگی کو کنگھالیں گے اگر اس طرح سے بال کی کھال اتاریں گے تو کوئی بھی نہیں بچے گا اگر پانامہ نہیں ہے تو پھر اقامہ ہی صحیح،جہانگیر ترین کا فیصلہ نوازشریف کے فیصلے کو بیلنس کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
ماڈل ٹاون سانحے پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے خوش کن ہے کہ ماڈل ٹاﺅن والی رپورٹ سامنے آگئی، جو کچھ لوگ رپورٹ میں ثابت کرنا چاہتے تھے اس میں وہ چیزیں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت لوگوں نے پولیس کو گھیرا انھیں اپنی جان جانے کا خوف ہوا پولیس افسروں نے ہی حکم دیا ہنگامے میں پولیس والوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم آج بھی مرنے والے افراد کو پیسے دینے کیلئے تیار ہیںلیکن شہدا اور جاں بحق افراد کو پیسے دینے سے متعلق عوامی تحریک کے راہنما خرم نواز گنڈاپور میرے پاس آئے اور کہا کہ جوکچھ آپ لواحقین کو دے رہے ہیں اسے ڈبل کے ادارے کو دیں ، توہم مذاکرت کیلئے تیار ہیں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میں اور میاں شہبازشریف یہ خلف دینے کیلئے تیار ہیں کہ ہمارا ایسا کوئی منصوبہ نہیں تھا کہ وہاں پر جاکر فائرنگ کی جائے اور لوگوں کو مارا جائے،عوامی تحریک نے ناکہ لگا رکھا تھا اسکے خلاف درخواست آئی تھی ہمیں امید ہے کہ ان سے بات چیت ہو جائیگی۔