بھارتی حریفوں کو ہرا کر پاکستانی جوڑی نے فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستانی کھلاڑیوں رضوان اعظم اور کاشف سلہری بھارتی حریفوں کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر نیپال انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئ

11:19 PM, 16 Dec, 2016

لاہور: پاکستانی کھلاڑیوں رضوان اعظم اور کاشف سلہری بھارتی حریفوں کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر نیپال انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
کٹھمنڈو میں جاری ایونٹ میں گذشتہ روز رضوان اور کاشف نے انیل کمار راجو اور وینکٹ پرساد کو اسٹریٹ سیٹ میں21-15،25-23 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ پاکستانی کھلاڑی ڈبلز مقابلوں کے فیصلہ کن مقابلے میں ہفتے کو بھارت ہی کے ارجن ایم آر اور رام چندران شلوک کےخلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں