کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افرط زر کی شرح میں کمی

11:16 PM, 16 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افرط زر کی شرح 0.60 فیصد کم ہوگئی، 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقہ کے لئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 211.71پوائنٹس سے کم ہوکر 210.44 پوائنٹس ہو گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 15 دسمبر کو اختتام پزیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کے لئے افراط زر کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران ایس پی آئی 219.43 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 220.58 پوائنٹس تھا۔ گزشتہ سال کہ اسی ہفتے کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 0.41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہفتہ وار افراط زر کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیائے ضروریہ کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ 8001 روپے سے 12000 روپے، 12001 روپے سے 18000 روپے، 18001 روپے سے 35000 روپے اور اس سے زائد آمدنی کے حامل مختلف گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.58 فیصد، 0.57 فیصد، 0.53 فیصد اور 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس دوران 12 اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی اور 15 اشیاءکے نرخوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزیدخبریں