ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کر لی

ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کر لیا. ذرائع کے مطابق رحمان عرف بھولا نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان میں اعتراف کیا ہے

10:43 PM, 16 Dec, 2016

اسلام آباد: ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کر لیا. ذرائع کے مطابق رحمان عرف بھولا نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان میں اعتراف کیا ہے۔

ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ آگ ڈرانے کیلئے لگائی تھی اور حماد صدیقی کے حکم پر لگائی تھی. بلدیہ ٹاؤن فیکٹری مالکان سے پچیس کروڑروپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے.جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن غربی اخترفاروق کر رہے ہیں۔

جے آئی ٹی میں حساس اداروں آئی بی ، ایم آئی ، آئی ایس آئی ، رینجرز ، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہیں. مشترکہ تفتیشی ٹیم کو7 دن میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرکے کراچی لائی تھی اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رحمان بھولا کو19دسمبرتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا.

مزیدخبریں