شام کے شہر حلب میں انخلا کے عمل کو ایک بار پھر دھچکا

شام کے شہر حلب میں انخلا کے عمل کو ایک بار پھر دھچکا

شام کے شہر حلب میں جنگ بندی کے معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی، حلب کے مضافاتی علاقے میں باغیوں کی مارٹر گولے سے کاروائی سے انخلاء کا عمل رک گیا۔

حلب کے مضافاتی علاقے میں باغیوں کی جانب سے بس اڈے کے قریب مارٹر گولے فائر کیے گئے، علاقے میں موجود افراد نے یکے بعد دیگر 4 دھماکوں کو آواز سنی۔شامی افواج کے مطابق دھماکے کے بعد لوگوں کے انخلاء کا عمل روک دیا گیا ہے کیونکہ باغیوں کی اس کاروائی کا مقصد اپنے ساتھ کچھ لوگوں کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے جانا تھا۔ 
نیٹس
شامی میڈیا کے مطابق باغیوں نے شامی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی اس لئے کی تاکہ وہ انخلاء کے دوران نا صرف اغواء کی کارروائیاں کر سکیں بلکہ اسلحے کو آسانی سے سمگل بھی کر سکیں۔ 
زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا حلب کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں، حلب میں پھنسے ساڑھے6ہزار کے قریب لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے، جن میں 951 زخمی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں