فرح خان کا ایسا تحفہ جسے دیکھ کر دپیکا پڈوکون خوشی سے نڈھال

دونوں کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے لیکن گزشتہ دنوں فرح خان نے ایسا تحفہ بھیجا جسے دیکھ کردیپیکا خوشی سے نہال ہوگئیں

07:44 PM, 16 Dec, 2016

ممبئی: دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریو گرافر فرح خان کا بہت احترام کرتی ہیں اور انہیں اپنی دوسری ماں کا درجہ دیتی ہیں اور دونوں کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے لیکن گزشتہ دنوں فرح خان نے ایسا تحفہ بھیجا جسے دیکھ کردیپیکا خوشی سے نہال ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم “پدماوتی” میں جلوہ گرہوں گی، فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ انہیں کوریوگرافر، ہدایتکارہ اورپروڈیوسرفرح خان کی جانب سے ایک انوکھا تحفہ بھیجا گیا جودپیکا کوبہت پسند آیا۔
کوریوگرافرفرح خان جنہیں دپیکا پیار سے ماں کا درجہ دیتی ہیں انہوں نے دپیکا کو فلم کے سیٹ پرکھانے سے بھرا ایک پریشر کُکر بھیجا تاکہ وہ مشکل ترین شوٹنگ کے دوران صحت مند کھانا کھاسکیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم نگری کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں جنہوں نے رواں سال امریکی میگزین فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فہرست میں بھی جگہ بنائی تھی۔

مزیدخبریں