آرمی چیف نے مزید13 خطرناک دہشت گردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کر دیئے

آرمی چیف نے مزید13 خطرناک دہشت گردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔۔سزا پانے والے دہشتگرد پریڈ لین اور باچاخان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث تھے۔
نیٹآئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشتگرد پریڈ لین راولپنڈی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد ، باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پرحملے سمیت 325 افراد کو شہید اور366 کوزخمی کرنے میں بھی ملوث تھے۔
سزا پانے والے دہشت گردوں میں لطیف اللہ محسود، عرافات، واحد علی، اکبر علی، محمد ریاض اورنور اللہ، عبدالرحمان، میاں سید رحیم، نورمحمد، شیرعلی، قاسم شاہ، وقار فیصل اورمحمد عثمان بھی شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں