معصوم شہیدوں کا خون نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تقاضا کر رہا ہے:وزیراعظم کا سانحہ اے پی ایس پر پیغام

03:29 PM, 16 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہناہے کہ آج کا دن اس تکلیف دہ سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب بے رحم دہشت گردوں نے معصوم طالب علموں کو شہید کیا۔ ہم آئندہ نسلوں کے لیے پر امن اور محفوظ پاکستان یقینی بنائیں گے۔ آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم شہیدوں کا خون نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تقاضا کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں افسوس کے ہم قوم کے بچوں کو تحفظ نہ د ے سکے۔ 

سانحہ آرمی پبلک سکول کادوسرا سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے شہید بچوں اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بچوں کی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سولہ دسمبر کا دن بھلایا نہیں جاسکتا۔ پوری قوم سانحہ اے پی ایس میں قربانی دینے والے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ فرشتوں جیسے بچوں کو شہید کرنے والوں سے رحم نہیں کیا جا سکتا،ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے پر امن اور محفوظ پاکستان یقینی بنائیں گے۔  یہ ہماری نقا کی جنگ ہے جس میں ہر صورت کامیاب ہوں گے۔ادھر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پر قوم آج بھی سوگوار ہے۔ 

مزیدخبریں