جاپان: ٹوکیو کے ایک نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب آپریشن روم میں ایک خاتون کے لیزر آپریشن کے دوران اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس سے خاتون شدید جھلس گئی ۔ اس واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ کے خلا ف ہائی لیول تحقیقات کی گئی ۔
لیکن تحقیقاتی رپورٹ نے لیزر آپریشن کے دوران خاتون کے جھلسنے کی انوکھی وجہ بیان کر دی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دوران آپریشن لیزر کی شاعوں کے دوران متاثرہ مریضہ خاتون کی طرف سے خارج ہونے والی ”ہوا“ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔
تحقیقاتی رپورٹ میں واضع کیا گیا تھا کہ اگر کسی بھی مریض کی لیزر آپریشن کے دوران ”ہوا“ خارج ہو جائے اور وہ شعاعوں کے درمیان سے گزرے تو آگ بھڑکنے کا امکان 100فیصد تک ہوتاہے ۔