پشاور : سانحہ اے پی ایس شہد ا کی یاد میں مرکزی تقریب، آرمی چیف ،گورنر کے پی ،سول و عسکری حکام ،والدین کی شرکت

11:37 AM, 16 Dec, 2016

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی دوسری برسی کے موقع پر مرکزی تقریب اے پی ایس پشاور میں ہوئی . تقریب میں ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ،گورنر کے پی کے سول و عسکری حکام اور شہید بچوں کے والدین نے شرکت کی .پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید بچوں کی یادگار پر پر سلامی دی.آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے جبکہ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی.اے پی ایس کے طلباء  نے دو سال پہلے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے اپنے ساتھیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا.تقریب میں شریک بعض بچوں کی مائیں آج بھی غم کی تصویر بنی رہیں اور اسکول کے درودیوار دیکھ کر اپنے جگرگوشوں کی یاد میں ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔

مزیدخبریں