امریکاپر واضح کر دیا ہے ،دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے ،طارق فاطمی

امریکاپر واضح کر دیا ہے ،دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے ،طارق فاطمی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ پاکستان پر امن افغانستان کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے،، جبکہ امریکی حکام کے سامنے مسئلہ کشمیر بھی اٹھایا گیا ہے ۔ 
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کاکہناتھا کہ پاکستان پر امن افغانستان کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ طارق فاظمی کا مزید کہناتھا کہ امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کےخلاف کارروائی ہورہی ہے۔ 
دنیا میں کسی بھی ملک کی2لاکھ کی فوج دہشت گردوں کےخلاف کارروائی نہیں کررہی، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان خطے میں اپنے مفادات کومدنظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے کرےگا۔
طارق فاطمی ان دنوں امریکہ میں ہیں اور ان کی امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ، سینیٹر جان مکین اور۔نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
 

مصنف کے بارے میں