لاہور: ایساکردارجواداکارہ کی زندگی کاروگ بن گیا،بچوں کےدل پر راج کرنے والی ’بل بتوڑی ناساں چوڑی ‘آج کوڑی کوڑی کو محتاج ہوگئی ۔بل بتوڑی کا کردار دھارکر بچوں اور بڑوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی نصرت آرا آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
مشہور زمانہ ڈرامہ’ عینک والا جن‘ میں بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی نصرت آراکرائے کے چند فٹ کے کمرا نما مکان میں مقیم ہے،اپنے ڈرامائی کردار کی بدولت 23برس سے لاکھوں ذہنوں میں زندہ ہیں،لیکن ان کی زندگانی بہت ہوگئی ہے۔
نصرت آرا غربت کی دہلیز پرکیا پہنچی ،ان کی بیماری کے سوا تمام ہی اپنے اور پرائے سب ہی غیرہوگئے ہیں،اداکارہ کا کہنا ہے کہ بل بتوڑی کے نام سے شہرت ملی، شاندار پرفارمنس پر بلاول بھٹو اور عمراں خان سمیت اہم شخصیات نے اپنے ہاں مدعو کیا، پر آج سب بھول گئے ہیں۔
نصرت آرا کہتی ہیں کہ فنکار قومی ورثہ تصور کیے جاتے ہیں، حکومت کے ساتھ ساتھ فنکار کمیونٹی کو بھی فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی قدم اٹھانا چاہیے