برسبین ٹیسٹ:کینگروز نے پہلی اننگز کے اختتام پر429رنز بنا لیئے

11:11 AM, 16 Dec, 2016

برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلا سیشن پاکستانی بولرز کے نام رہا اور 89رنز کے عوض 4آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا، چائے کے وقفے پر کینگروز نے اپنی پہلی اننگز کے اختتام پ429رنز بنالئے ۔ 

وولن گابا، برسبین میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 288رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی، جب مجموعی اسکور 323رنز پر پہنچا تو کپتان اسٹیون اسمتھ 130رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

نئے بیٹسمین میڈیسن زیادہ دیر وکٹ پرنہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔ اگلی وکٹ کیلئے بھی پاکستان کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور میتھیو ویڈ سات رنز کے اسکور پر محمد عامر کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔

کینگروز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا اور مچل اسٹارک صرف 10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران پیٹرہینڈزکومب نے اپنی سنچری مکمل کی، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔

جب چائے کا وقفہ ہوا تو آسٹریلیا نے 7وکٹیں گنواکر 377رنز بنالئے تھے، ہینڈزکومب 103اور ہیزل ووڈ 8رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔چائے کے وقفے کے بعد 9وکٹوں کے نقصان پر 420رنز بنا لیئے تھے ۔لیکن چند لمحے پہلے کیگروز کی پوری ٹیم 429پر آوٹ ہو گئی ۔

مزیدخبریں