’یہ چیز کھانے کی وجہ سے میری جسامت خواتین کی طرح ہوگئی, ایسی چیز جس سے مردوں کو دور رہنا چاہیئے

’یہ چیز کھانے کی وجہ سے میری جسامت خواتین کی طرح ہوگئی, ایسی چیز جس سے مردوں کو دور رہنا چاہیئے

نیویارک:جب ایڈی بائبل نامی نوجوان اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتا ہے تو اسے لگتا ہے جیسے وہ لڑکی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک دوا کے مضراثرات نے اس کے سینے کے ابھار اتنے بڑے کر دیئے ہیں کہ وہ مرد کی بجائے خاتون لگنے لگاہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایڈی بائبل کی عمر اس وقت 13سال کی تھی جب وہ ڈپریشن اور ذہنی خلفشار کے مرض میں مبتلا ہوا۔

ڈاکٹروں نے اس کے علاج میں معروف دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی بنائی ہوئی دوا ریسپرڈل (Risperdal)دے دی۔ اس دوا کے مضراثرات کی وجہ سے ایڈی بائبل ”جائناکومسٹیا“ (Gynecomastia) نامی بیماری میں مبتلا ہو گیا۔ اس بیماری میں مردوں کے سینے پر بھی خواتین کی طرح بڑے ابھار نکل آتے ہیں اور وہ خواتین کی طرح دکھائی دینے لگتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایڈی بائبل اس دوا کے مضراثرات کا واحد شکار نہیں ہوا۔ اور بھی کئی نوجوان اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب یہ سب نوجوان مل کر جانسن اینڈ جانسن کے خلاف مقدمہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ایڈی بائبل کا کہنا ہے کہ ”اس دوا کی وجہ سے میری شناخت ہی بدل کر رہ گئی ہے۔ میرے سینے کے ابھار لڑکیوں سے بھی بڑے ہو گئے ہیں۔ لگتا ہے کہ اب مجھے بھی خواتین کی طرح کے زیرجامے پہننے پڑیں گے۔ چھاتی کے ابھاروں والا لڑکا ہونے کا تصور ہی انتہائی ہولناک اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر دینے والا ہے۔

“رپورٹ کے مطابق دوا آدھ عشرے تک مارکیٹ میں فروخت ہونے کے بعد کہیں جا کر کمپنی نے اس کے لیبلز پر جائناکومیسٹا کی وارننگ تحریر کر دی ہے تاہم ایڈی جیسے نوجوان جو وارننگ تحریر کرنے سے قبل ہی اس کے مضر اثرات کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے خیال میں کمپنی نے انہیں اپنی اس دوا کے لیے تختہ¿ مشق بنایا ہے اور ان پر تجربات کرنے کے بعد اب لیبلز پر یہ وارننگ جاری کر دی ہے۔