برطانیہ میں ایک شیف نے کیک کے اندر پوراگاؤں بسا کر سب کو حیران کردیا۔بعدازاں ہو بہو گاؤں کی طرح دکھنے والے کیک کو فروخت کیلئے پیش کردیا۔
یوں تو آپ نے مختلف رنگوں اور ذائقوں والے مزیدار کیک کھائے ہونگے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شیف نے کیک کے اندر پورا گاؤں ہی بسا دیا ہے۔جی ہاں برطانوی گاؤں یولگریووسے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شیف نے ہو بہو گاؤں کی طرح دکھنے والا کیک تیار کیا ہے۔
35فروٹ کیکس کی مدد سے تیار ہونے والے اس کیک کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم امدادی مقاصد کیلئے خرچ کی جائے گی۔لینن نولن نامی خاتون شیف نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کیک 1لاکھ پونڈ میں باآسانی فروخت ہوجائے گا۔