پشاور:آرمی پبلک اسکول کے سانحے کو آج 2برس مکمل ہوگئے ہیں۔ 16دسمبر 2014کی صبح دہشتگردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر خونریزی اور بربریت کی ایک ایسی ہولناک داستان رقم کی تھی۔
اس سانحے نے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے عوام بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے ہر انسان کو اشکبار کردیا تھا۔ دہشتگردوں نے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ علم کی شمع جلانے والے اساتذہ کو بھی اپنا نشانہ بنایا تھا۔
سانحے میں تقریباً 150طلباء اور اساتذہ کو گولیاں برسا کر شہید کردیا گیا، جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے تھے۔ ان میں کئی زخمیوں کا علاج آج بھی جاری ہے۔
سانحے کے 2برس بعد بھی معصوم ننھے پھولوں کے والدین خونریزی کرنے والے درندوں سے یہ سوال کررہے ہیں کہ آخر ان کے بچوں کا قصور کیا تھا؟۔