کراچی:سندھ حکومت نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔