وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انقلابی اقدام،نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے تیار 

07:34 PM, 16 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  نے  انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے تیار  کرلیے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے تیار ہیں۔احساس نوجوان روزگار سکیم کے تحت دس ملین روپے تک کے سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے، احساس روزگار سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے دو لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔


احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ “احساس اپنا گھر” پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 


اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع ومرمت وغیرہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔


وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  کاکہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ احساس روزگار اور احساس ہنر پروگرامز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزیدخبریں