جی ایچ کیو میں  گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  استقبالیہ دیا

جی ایچ کیو میں  گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  استقبالیہ دیا

راولپنڈی :جی ایچ کیو میں گولڈ میڈلسٹ  ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  استقبالیہ دیا ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں کھیلوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں لیجنڈ جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے قریبی رشتہ دار، دوست اور کوچز بھی موجود تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپیئن ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیمیں، قومی کرکٹ ٹیم، سٹریٹ فٹ بال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹر اور کامن ویلتھ کے میڈل جیتنے والے، ایس اے ایف اور ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس 2024 کے شرکاء سمیت کھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں