پاکستان میں ایک اور مہلک وائرس کا پھیلاؤ، مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

 پاکستان میں ایک اور مہلک وائرس کا پھیلاؤ، مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

کوئٹہ : پاکستان میں ایک اور مہلک وائرس   کانگو پھیل  گیا ہے۔ بلوچستان  میں  کانگو وائرس  کے پھیلائو کی وجہ سے    مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔بلو چستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا ہے  جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5

افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ میں محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں رواں سال 21 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق  بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں