اسلام آبا د:ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ میں بھی جنرل فیض حمید کے متاثرین میں سے ہو ں ،انہو ں نے اکتوبر میں مجھ سے بھی معافی مانگی تھی۔
جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نےکہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا جس پر میں حیران ہو ں ۔پہلی بار اس طرح کی چیزیں ہوئی ہیں، یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جو اب ختم ہو گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا تھا اور معیشت بھی بری طرح خراب ہوئی تھی،ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔