مہنگائی کی شرح  میں کمی، 16.86 فیصد پر آگئی

03:29 PM, 16 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : مہنگائی کی شرح  میں کمی، 16.86 فیصد پر آگئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق   ہفتے میں مہنگائی کی شرح  کم ہوگئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ایس پی آئی  سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق 19 منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 13 کے نرخوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
جاری ڈیٹا کے مطابق    ٹماٹر، انڈے  ، لہسن  ، گوشت، گڑ اور سگریٹ مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول، ڈیزل ، پیاز  ،آٹا   ، دال مونگ، مرغی کا گوشت  ، کیلے ،چینی ،آلو، دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔

واضح رہے کہ مئی 2023 کے اوائل میں ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 48.35 فیصد کی بلندترین سطح تک پہنچ گئی تھی، تاہم اگست 2023 کے آخر میں 24.4 فیصد تک آ گئی تھی جبکہ نومبر کے وسط میں بڑھ کر 40 فیصد سے تجاوز کر گئی تھی۔

مزیدخبریں