شیخ امتیازپی ٹی آ ئی لاہور کے صدر نامزد

01:14 PM, 16 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : شیخ امتیاز کو تحریک انصاف لاہور کا صدر بنا دیا گیا ہے.

شیخ امتیاز کو چوہدری اصغر گجر کے مستعفی ہونے کے بعدلاہور کاپارٹی صدر بنایا گیاہےاور پارٹی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سےتقرری کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی گزشتہ روز پارٹی کی صؤبائی  صدارت سے استعفٰی دیا تھا اور ان کاکہنا تھا کہ   بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی   تک رسائی نہیں ہے،  میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی لہذا میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا۔


ان کا مزید کہنا تھاکہ   پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی۔میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔

مزیدخبریں