پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

10:39 AM, 16 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل سروس چہلم حضرت امام حسینؓ کےموقع پر صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،جس کےباعث  10 اضلاع میں 27 اگست بروز  منگل چہلم کے دن مجالس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔


تفصیلات کےمطابق  راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی اس کے علاوہ گجرات، گوجرانولہ، چکوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ۔

مزیدخبریں