اسلام آباد :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ سے موصول ہونےوالی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی، قانون کی خلاف ورزی پر تمام قانون نافذ کرنے والوں کو کارروائی کی ہدایت کی انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، حکومتِ اپنی اقلیتوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
علاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔
سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازکی جڑانوالہ واقعہ کی مذمت کی ۔ آصف زرداری نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔مریم نواز نے کہاکہ پنجاب حکومت ، انتظامیہ ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔