بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ  کے معاملے میں ڈیڈ لاک ،معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا 

07:26 PM, 16 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ  کے معاملے میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے اب یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے۔ 

بلوچستان کا نگران وزیر اعلی کون ہوگا اس سلسلے میں  وزیراعلیٰ بلوچستان  عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر میں ڈیڈلاک برقرار ہے ۔ اس  وجہ سے  یہ  معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر  ملک سکندر نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا ہے۔

 اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے  حاجی نواز، یونس زہری،واحدصدیقی کے نام دئیے تھے ۔ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے عثمان بادینی اور علی مردان ڈومکی کے نام  بھی تجویز کئے گئے ۔پارلیمانی کمیٹی بھی نام فائنل نہ کرسکی تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے نگران  وزیراعلیٰ کے لیے وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات کوئٹہ کی بجائے اسلام آباد میں ہوئی کیونکہ وزیراعلیٰ تقریباً دو ہفتوں سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی نے تین یوم میں فیصلہ کرنا ہے اوراگر پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق نہیں ہوا توپھر پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے بھیجے جانے والے کسی نام کے بارے میں فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

مزیدخبریں