تمام سٹیک ہولڈرز یکجا ہوکر معاشی بحران سے نکلنے کےلیے پائیدار فیصلے کریں،حکومت بدلے لیکن معاشی پالیسی تبدیل نہیں ہونی چاہیے: نیئر بخاری

06:27 PM, 16 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کاکہنا ہےکہ  حکومت بدلے لیکن معاشی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔ ان کاکہنا تھاکہ  حکومتیں بدلتی رہیں لیکن معاشی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔ اتحادی حکومت کی اجتماعی کارکردگی سے ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایف اے ٹی ایف سے نکلے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بھی بحال ہوا۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری بھی آئینی ضرورت ہے لیکن عام انتخابات فروری 2024ء میں ہوجانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کے تسلسل سے ہی ادارے مضبوط اور اصلاحات ممکن ہوتی ہیں، سینیٹ انتخابات اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کی تکمیل آئینی تقاضا ہے۔


نیئر بخاری نے یہ بھی کہا نگران حکومت تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت سے شہریوں کو ریلیف دے۔ انہوں نے کہا حکومتیں بدلتی رہیں معاشی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز یکجا ہوکر معاشی بحران سے نکلنے کےلیے پائیدار فیصلے کریں۔

مزیدخبریں