نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں 50 روز باقی رہ گئے ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچ گئی ہے۔ تاج محل کے سامنے ٹرافی کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی میزبان ملک بھارت پہنچا دی گئی ہے۔ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کو تاریخی مقام تاج محل لایا گیا۔کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔
آئی سی سی نے ٹوئٹر پر ٹرافی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو آگاہ کیا کہ ورلڈکپ آنے میں صرف 50 روز باقی رہ گئے ہیں۔بھارت پہلی بار ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور 10 مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے۔
5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ایونٹ کےمیچز دیکھنے کے خواہش مند 25 اگست سے اپنے پسندیدہ میچز کی ٹکٹس خرید سکیں گے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ٹکٹس کی بکنگ 3 ستمبر سے اوپن ہوگی۔