لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ازخود اضافہ کر دیا ۔
ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کرایوں میں 20سے 25 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1800سے بڑھا کر2200روپے جبکہ لاہور سے مظفر آباد کا کرایہ 2500سے بڑھا کر 2900 روپے کر دیا۔
لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 2200سے بڑھا کر 2500روپے ہو گیا ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1250 روپے جبکہ شور کوٹ کا کرایہ 1200سے بڑھا کر 1400روپے کردیا گیا۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں۔
ٹرانسپورٹر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافہ کرنے میں مداخلت کی تو ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔