نگران حکومت کے صرف 2روز میں ڈالر کی ٹرپل سنچری کراس

 نگران حکومت کے صرف 2روز میں ڈالر کی ٹرپل سنچری کراس
سورس: File

کراچی: نگران حکومت کے آتے ہی صرف 2روز میں اوپن مارکیٹ اور  انٹر بینک میں ڈالر 7، 7 روپے مہنگا ہو گیا۔

 اوپن مارکیٹ میں 50۔303 روپے اور انٹر بینک  میں 249 روپے تک جا  پہنچا۔ 

انٹر بینک میں ڈالر آج 3 روپے 49  پیسے  مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے سے بڑھ کر 295روپے پر جا پہنچا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر  50۔303 روپے پر جا پہنچا۔

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 23 روپے مہنگا ہوچکا۔

مصنف کے بارے میں