وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا

12:18 PM, 16 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: قومی کرکٹر اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

وہاب ریاض نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد، میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

  
وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پی سی بی، میری فیملی، کوچز، مینٹرز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ہر اس شخص کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔

مزیدخبریں