اسلام آباد:نگران حکومت نے بھی عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 17 روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے مقررکی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر اضافہ ہوا ہے ۔ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے۔