نگران  وزیراعلیٰ بلوچستان  کا فیصلہ ہو گیا، میر علی مردان ڈومکی  کے نام پر اتفاق ہو گیا 

نگران  وزیراعلیٰ بلوچستان  کا فیصلہ ہو گیا، میر علی مردان ڈومکی  کے نام پر اتفاق ہو گیا 

کوئٹہ:نگران  وزیراعلیٰ بلوچستان  کا فیصلہ ہو گیا۔ میر علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق میر علی مردان ڈومکی  کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔


بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کا آج آخری روز تھا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان گزشتہ روز بھی ملاقات ہوئی تھی۔


میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔

مصنف کے بارے میں