جدہ: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اووسیز کو ووٹنگ کا حق تب دیا جائے گا جب سسٹم بہتر اور محفوظ ہو گا ۔
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے لیکن جھگڑا اس بات کا ہے کہ ووٹ کاسٹ کے لیے پاکستان جانے کے بجائے ادھر ووٹ ڈالا جائے ۔ آن لائن ووٹوں کا کوئی اعتبار نہیں اس میں رد بدل ہو سکتا ہے ۔
کیمونٹی مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قونصلر جنرل سے بریفنگ لی ہے ۔ مسائل وہ پاکستان جا کر پہلی فرصت میں فوری حل کریں گے ۔ ایک اور سوال کی جواب میں انہوں نے کہا افغانستان کا مسئلہ قابل حل ہے اور محصورین بنگلہ دیشن کا بھی حل نکالیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گے ۔