فیٹف قوانین کے نفاذ کا معاملہ، حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن کی جانب سے عملدرآمد شروع

08:36 PM, 16 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: فیٹف قوانین کے نفاذ کا معاملہ ، حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو کسٹم ڈکلریشن (بشمول کرنسی ڈیکلریشن) فارم بھرنا پڑے گا ۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے بورڈنگ پاس کا اجراء کسٹمز ڈیکلریشن فارم سے مشروط ہوگا ۔

پاکستانی ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی کسٹم ڈیکلریشن فارم فل کریں گے ۔ فیٹف کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے سول ایوی ایشن ، کسٹمز اور ائیرلائنز کو مکمل معاونت فراہم کرے گا ۔

مزیدخبریں