اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس مل جائیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’سرکاری حجاج کرام کو ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ رقم کی واپسی 17 اگست سے شروع ہو گی، متعلقہ بینکوں کو رقوم منتقل، ادائیگی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سرکاری حجاج کرام کی وطن واپسی مکمل ہونے کے ساتھ ہی حسب وعدہ فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ فنڈ کی رقوم واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔‘
سرکاری حجاج کرام کو ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ رقم کی واپسی 17 اگست سے شروع ہوگی،متعلقہ بینکوں کو رقوم منتقل،ادائیگی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سرکاری حجاج کرام کی وطن واپسی مکمل ہونے کے ساتھ ہی حسب وعدہ فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ فنڈ کی رقوم واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔1/3 pic.twitter.com/KFITOWKyqC
— Mufti Abdul Shakoor (@MuftishakoorJUI) August 15, 2022
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’حج سپورٹ فنڈ کی مد میں سرکاری حجاج کرام کو 5 ارب، 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی تقسیم کا عمل 17 اگست تا 31 اگست مکمل کر لیا جائے گا۔ 34 ہزار 49 سرکاری حجاج کو رقوم کی واوپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل ایس ایم ایس کی جائے گی۔ سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔‘
حج سپورٹ فنڈ کی مد میں سرکاری حجاج کرام کو 5 ارب، 10 کروڑ، 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی تقسیم کا عمل 17اگست تا 31 اگست مکمل کر لیا جائے گا۔ 34 ہزار 49سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی۔سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔2/3
— Mufti Abdul Shakoor (@MuftishakoorJUI) August 15, 2022
مفتی عبدالشکور نے مزید بتایا ’مختصر وقت میں ہم نے حج 2022ءکے اعلیٰ انتظامات کو ممکن بنایا۔ اس سال حج کی نمایاں خصوصیات میں اسلام آباد سے 15 ہزار سے زائد سرکاری حجاج کو ’روٹ ٹو مکہ‘ کی سہولت، مکہ مکرمہ میں 10 سال کے بعد حرم کے قریب ترین رہائش گاہیں، تمام حجاج کو حرم ٹرانسپورٹ بلاتعطل فراہمی شامل ہے۔‘
مختصر وقت میں ھم نے حج 2022 کے اعلیٰ انتظامات کو ممکن بنایا ۔ اس سال حج کی نمایاں خصوصیات میں اسلام آباد سے 15000 سے زائد سرکاری حجاج کو "روٹ ٹو مکہ" کی سہولت ، مکہ مکرمہ میں 10 سال کے بعد حرم کے قریب ترین رہائش گاہیں، تمام حجاج کو حرم ٹرانسپورٹ بلا تعطل فراہمی شامل ہے۔3/3
— Mufti Abdul Shakoor (@MuftishakoorJUI) August 15, 2022