ینگون: میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے جس کے بعد ان کی مجوعی قید کا دورانیہ 17 سال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونی کیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے بعد میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو اب کرپشن کے الزام میں بھی مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد ان کی مجموعی قید کا دورانیہ 17 سال ہو گیا ہے۔
میانمار کی 77 سالہ رہنما آنگ سان سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں جبکہ اب عدالت کی جانب سے کرپشن کے الزام میں سزا ملنے کے بعد انہوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی
11:40 AM, 16 Aug, 2022