کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی بیٹی دعا عامر کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو ایک شہری کی درخواست پر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔