کراچی: موٹروے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے حکام کے مطابق ملتان، سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔
موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے ٹریفک کیلئے بند رہی۔
At 4am at motorway obarra junobi terrible accident happened between bus LES -1211- 09 and Oil TankerLDA/6. Bus that was moving from Lahore to Karachi hit oil Tanker from backside and fire erupted.06X persons got Injured and 20X died on the spot.On spot monitoring rescue process pic.twitter.com/r87E2OvvmF
— Commissioner Multan (@CommissionerMu2) August 16, 2022
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے جبکہ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔
ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔
At 4am at motorway obarra junobi terrible accident happened between bus LES -1211- 09 and Oil TankerLDA/6. Bus that was moving from Lahore to Karachi hit oil Tanker from backside and fire erupted.06X persons got Injured and 20X died on the spot. pic.twitter.com/ajav3FWias
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) August 16, 2022
ترجمان کے مطابق آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کرائسسز سینٹر بنا دیا ہے، موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا جبکہ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی جو گزشتہ رات 9 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی اور اس میں 2 ڈرائیور سوار تھے جبکہ تمام سٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق بس میں کل 24 مسافر سوار تھے جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا اور مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔