کورونا ویکسین کی ساٹھ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

کورونا ویکسین کی ساٹھ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: سائنو فام اور سائنو ویک کرونا ویکسینز کی مزید 60 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 15،14 اگست کو مزید ویکسین ڈوزز درآمد کے بعد وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سائنوفام کمپنی کی مزید 20 لاکھ ویکسینز پاکستان پہنچیں، جب کہ سائنوویک کمپنی کی مزید 40 لاکھ ویکسینز پاکستان پہنچی ہیں۔

ان میں سے سائنوفام ویکسین کی ڈوزز چودہ اگست کو پاکستان پہنچیں جب کہ دوسری ویکسین ڈوزز گزشتہ روز پندرہ اگست کو پاکستان پہنچیں۔

سائنوفام ویکسینز کوویکس پروگرام کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق کوویکس رواں ہفتے پاکستان کو 20 لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے اور مزید 6 لاکھ سائنوفام ڈوز آئندہ ہفتے فراہم کرے گا، کوویکس پاکستان کو مجموعی طور پر 61 لاکھ کرونا ویکسین ڈوز فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کوویکس پاکستان کو ایک کروڑ سے زائد کرونا ویکسین ڈوز فراہم کر  چکا ہے، فراہم کردہ کرونا ویکسین میں فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا، سائنوفام شامل ہیں۔