لاہور : طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ ماہ ستمبر میں شیڈول ون ڈے کرکٹ سیریز غیر یقینی صورت حال کا شکار ہوگئی۔
خیال رہےکہ دونوں ممالک کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک طے شدہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے اور یہ سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات کے بعد دوطرفہ کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے،پی سی بی کو آئندہ ایک سے دو روز میں حتمی جواب ملنے کی امید ہے۔