ٹیم ایٹین اور  دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم کی ٹیم کے مابین دوستانہ فٹ سال  میچ 

09:53 PM, 16 Aug, 2021

اسلام آباد : گرین پاکستان مہم کے فروغ  کے حوالے  سے ٹیم ایٹین اور  دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم کی  فٹ سال  ٹیم کے مابین دوستانہ فٹ سال  میچ  فیوچر ورلڈ سکول  گلبرگ گرینز کیمپس اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ 


دوستانہ فٹ سال میچ  دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم کے سی ای او  چوہدری فیصل مشتاق  کی جانب سے ٹویٹر پر ایٹین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  طارق حامدی کو  فٹ سال میچ کے لیے دیے گئے چیلنج کے نتیجے میں منعقد کیا گیا۔ ٹیم  ایٹین نے  پانچ کے مقابے میں   دس گول سے میچ  جیت کر ٹرافی اپنے نام کی۔  

ٹیم ایٹین  بنیادی طور پر ایٹین کے سی ایس آر ونگ کے تحت  بنائی گئی فٹ سال ٹیم ہے جس کا مقصد نظر انداز کیے گئے کھیل  فٹ سال  کو فروض دینا اور  اچھے  کھلاڑیوں کو یہ کھیل کھیلنے کے لیے اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔  اس کے علاوہ  تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایٹین کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو انٹرن شپس اور ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ 

کلین گرین پاکستان وژن وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی  فلیگ شپ  مہم ہے جس کا بنیادی مقصد تمام شہریوں کو بنیادی سہولتوں تک فراہمی کے ساتھ ساتھ  ان کو کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی زمہ داری دینا بھی ہے۔   دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے گرین پاکستان مہم کو کافی عرصے سے سپورٹ کیا جا رہا ہے اور  دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم ورلڈ وائیڈ فنڈ پاکستان کا ممبر بھی ہے اور اس کے علاوہ گرین سکول اینڈ کالج پروگرامز بھی ایک دہائی سے زائد عرصے سے چلائے جا رہے ہیں۔ 



میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ایٹین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طارق حامدی کا کہنا تھا کہ  ٹیم ایٹین بنانے کا بنیادی مقصد با صلاحیت  ایتھلیٹس کو  ایسے میچز کے  ذریعے فٹ سال کی مہارت دکھانے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔  لہذا یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے کہ ہمارا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم گرین پاکستان کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ طارق حامدی کی جانب سے دونوں ٹیموں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی گئی اور اس خواہش کا اظہار کہا گیا کہ مستقبل میں ایسے مزید میچز کھیلے جائیں گے۔ 

دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم کے سی ای او چوہدری فیصل مشتاق کا کہنا تھا کہ وہ گرین پاکستان کے مقصد کے تحت اس میچ کے انعقاد پر انتہائی خوش ہیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ  دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم اپنے طلباء اور ملازمین کو گرین پاکستان مہم کے حوالے سے اقدامات میں شامل کرتا ہے تا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں میں  قدرتی ماحول کے  تحفظ کے حوالے سے احساس ذمہ داری پیدا ہو۔  اور دی میلینیئم  ایجوکیشن سسٹم مستقبل میں بھی ایسے مواقع کی تلاش میں رہے گا تا کہ ایک صحت مند پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کیا جا سکے اور ساتھ  ہی ساتھ  فٹ سال جیسے کھیل کو  ملک میں  بہتر اہمیت دلائی جا سکے۔

مزیدخبریں