پشاور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ،4 افراد ہلاک ،وجہ سامنے آگئی

09:53 PM, 16 Aug, 2021

پشاور میں تھانہ شاہ پور کی حدود میں افسوسناک فائرنگ 4 افراد قتل اور 3 راہ گیر شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ شاہ پور کی حدود میں ذاتی دشمنی پر اپنے مخالف پر فائرنگ سے4 افراد ہلاک اور 3 راہ گیر شدید زخمی ہو گئے ۔

 ملزمان ہدایت، رئیس اور سرتاج کی  مخالف فریق کے ساتھ دشمنی چلی آ رہی تھی جس پر انہوں نے گاڑی میں سوار مخالف فریق پر فائرنگ کر دی۔

مرنے والے افراد کی شناخت عمر شیر ،عنایت خان ،عبد الوہاب اور خان شیر کے نام سے ہوئی ،فائرنگ کے نتیجے میں تین راہگیر خورشید ،ستار اور بلاول شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کیخلاف سر چ آپریشن شروع کردیا ۔

مزیدخبریں