مجھے ایڈہاک جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

08:43 PM, 16 Aug, 2021

اسلام آباد: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے  ایک بار پھر سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے صاف انکار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے  اپنے تحریری موقف میں کہا ہے کہ  پانچ اگست، چھ اگست اور دس اگست کو تین خطوط کے ذریعے پہلے ہی ایڈہاک جج بننے سے انکار کر چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔ میں سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج نہیں بننا چاہتا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اس سے پہلے بھی تین مرتبہ بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی سے انکار کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں